پاکستانی اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے بھارتی اداکارہ سورا بھاسکر کو پاکستان کو ’ناکام ریاست‘ قرار دینے اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر کرارا جواب دیا ہے۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی کاسٹ نے سی این این نیوز 18 کو انٹرویو دیا تھا جس میں ان سے پاکستان میں فلم پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔فلم میں معان کردار ادا کرنے والی سورا بھاسکر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی بات ہی کیوں کریں وہ ایک ’ناکام ریاست‘ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا لوگ کیوں مجھے پاکستان کا ترجمان سمجھتے ہیں آپ ایک ایسے ملک سے کیا امید کرسکتے ہیں جو شرعی اصولوں پر چلتا ہو؟
سورا بھاسکر نے زہر اگلتے ہوئے مزید کہا تھا کہ پاکستان ایک غیر سیکولر ریاست ہے جہاں فضول چیزیں ہوتی ہیں یہاں تک کہ پاکستان کی بول چال بھی بدترین ہے۔تاہم عروہ حسین نے بھارتی اداکارہ کو ٹوئٹر پر کرارا جواب دیتے ہوئے یاد دلایا کہ پاکستان وہی ملک ہے جسے آپ نے 2015 میں بہترین ملک قرار دیا تھا اور یہ پچھلے چند سالوں میں ہر لحاظ سے بہترین ہو چکا ہے، یہ اپنے مہمانوں کو بڑے دل سے خوش آمد کہتا ہے۔