Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اسکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

لاہور: اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔قومی اسکواڈ میں کپتان سرفرازاحمد، فخرزمان، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمود نواز، شاداب خان، محمدعامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف حال ہی میں ٹی 20 سیریز کھیلنے والی قومی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے بابر اعظم کی جگہ حارث سہیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 12 اور 13 جون کو کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کو لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ایک اننگز 55 رنز سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کرلی ہے۔

Exit mobile version