Site icon روزنامہ کشمیر لنک

چوہدری نثارمانگیں یا نہ مانگیں پارٹی ٹکٹ دیاجائیگا،شہبازشریف

چوہدری نثار ناراض ضرور ہیں لیکن جلد مان جائیں گے ،وہ ہمارے دوست ہیں
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ چوہدری نثار عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں لیکن انہیں ٹکٹ ملے گا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ناراض ضرور ہیں لیکن جلد مان جائیں گے ،وہ ہمارے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے پارٹی ٹکٹ کے لیے تاحال درخواست نہیں دی ،وہ ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں ،انہیں عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ ضرور دیا جائے گا ۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کو مرکزی پارلیمانی بورڈ کا رکن نہیں بنا یا جبکہ 2013میں وہ پارلیمانی بورڈ کا حصہ تھے ۔

Exit mobile version