پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں فائٹ نہیں کی جو میرے لیے تشویش کی بات ہے، دیانت داری سے کہوں گا کہ ہم نے اتوار کو لیڈز میں ہتھیار ڈال دیے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ مجھے اس ٹیم کے ساتھ رہتے ہوئے یہ انداز سب سے مایوس کن لگا، ہار جاتے لیکن فائٹ ضروری تھی، اگر ہم ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کر لیتے تو یہ نوجوان ٹیم کو بلندیوں کی جانب جاتی جس کا کسی کو تصور نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ تین میں دو ٹیسٹ جیتنے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز ایک ایک سے برابر کرنے کے باوجود میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، اگر سیریز جیت جاتے تو یہ ٹیم یہاں سے بہت اوپر جاتی لیکن اس کے باوجود ہماری کارکردگی نے کئی پنڈتوں کو خاموش کردیا ہے اور کئی کو حیران کردیا ہے۔