Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاکستان میں بننے والی فٹبال خلاء میں بھی پہنچ گئی

پاکستان کی ٹیم تو ورلڈ کپ فٹ بال میں نہیں ہوتی لیکن پاکستان کی بنائی ہوئی فٹ بال خلاء میں ضرور پہنچ گئی ہے۔حال ہی میں روسی اسٹیٹ اسپیس ایجنسی ‘روس کوسموس’ کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں 2 روسی خلاباز اینٹون شکاپلیروو (Anton Shkaplerov) اور اولیگ آرٹیم ییو (Oleg Artemyev) فٹبال کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اور کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس ‘خلائی کھیل’ میں جو فٹبال استعمال کی گئی، وہ پاکستان میں بنائی گئی تھی؟
اگر نہیں، تو بتاتے چلیں کہ خلائی اسٹیشن میں یہ فٹبال ٹریننگ سیشن فیفا ورلڈ کپ 2018 کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا، جو 14 جون سے روس میں شروع ہو رہا ہے اور اس میں استعمال ہونے والی گیند ‘ایڈیڈاس ٹیلی اسٹار 18’ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کی گئی ہیں۔

Exit mobile version