Site icon روزنامہ کشمیر لنک

افطار پارٹی کے دوران گانا بجانے پر شلپا شیٹھی کو تنقید کا سامنا

افطار پارٹی کے دوران گانا بجانے پر بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کو سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور لوگوں نے انہیں رمضان اور افطار کا احترام کرنے کا درس دے ڈالا۔حال ہی میں شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی چند خواتین دوستوں کے ہمراہ ایک افطار پارٹی میں شریک ہیں۔اس موقع پر دیگر اشیاء کے ساتھ شلپا اور ان کی فرینڈز ‘افلاطون’ نامی سوئیٹ ڈش بھی کھاتی نظر آئیں اور اسی دوران پس منظر میں اکشے کمار کی فلم ‘افلاطون’ کا گانا بجنا شروع ہوگیا، جس پر اداکارہ اور ان کی فرینڈز جھومنے لگیں۔اس ویڈیو کے پوسٹ ہوتے ہی لوگوں نے شلپا شیٹھی کو کھری کھری سنا دیں۔کسی نے کہا، ‘یہ افطار پارٹی ہے یا کِٹی پارٹی؟ آپ افطار کی میز پر ڈانس کیوں کر رہی ہیں؟ براہ مہربانی کچھ احترام کا مظاہرہ کریں’۔
جبکہ ایک صارف نے کہا، ‘شلپا شیٹھی، نہایت معذرت کے ساتھ، لیکن آپ نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔’تاہم کچھ لوگ شلپا کے حق میں بھی بات کرتے ہوئے نظر آئے، جن کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں مذہب کو درمیان میں نہیں لانا چاہیے بلکہ یہ دیکھنا چاہیے کہ کس طرح مختلف مذاہب کے لوگ ایک ساتھ بیٹھے ہیں اور مسلمانوں کے ماہ مقدس رمضان المبارک کے دوران افطار کر رہے ہیں۔

Exit mobile version