Site icon روزنامہ کشمیر لنک

گوگل لینس اب اسٹینڈالون اپپ کے طور پر دستیاب

اکثر اوقات تصویر لینے کے بعد زوم کرکے دیکھنے سے عکس دھندلا ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ جگہ یا نام درست طور پر دکھائی نہیں دے رہا ہوتا، لیکن گوگل لینس نے اس مشکل سے چھٹکارہ دے دیا ہے۔یہ گوگل لینس پلے اسٹور پر دستیاب ہیں، جس کے لیے اسٹینڈالون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری ہے۔
گوگل لینس ایک ذہین کیمرہ ہے، جس کی مدد سے کسی بھی فن پارے اور جگہ کی باریکی کو جانچا جاسکتا اور معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔علاوہ ازیں اس فیچر کی مدد سے بار کوڈز اور ٹیکس کو اسکین کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے یا پھر صارفین چاہیں تو اس میں کوئی چیز کاپی پیسٹ بھی کرسکتے ہیں اور کیلنڈر میں کوئی اہم ایونٹ بھی محفوظ کرسکتے ہیں۔یعنی اس گوگل لینس کے ذریعے اُن تمام چیزوں کی معلومات مل سکتی ہیں جو واضح طور پر نہ دیکھی جاسکتی ہوں۔

Exit mobile version