کویت کے سرکاری اداروں میں کام کرنے والے 3140غیرملکیوں کی ملازمت یکم جولائی سے ختم کر دی جائیگی
کویت کی پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ مختلف سرکاری اداروں میں 3140غیرملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرے گی۔ القبس اخبار کے مطابق سرکاری اداروں میں غیر ملکیوں کی جگہ شہریوں کو بھرتی کرنے کے لئے تشکیل دی جانے والی پارلیمانی کمیٹی نے محکمہ شہری سروس کے ساتھ حتمی اجتماع منعقد کرکے فیصلہ کرلیا ہے۔ اس مقصد کے لئے مختلف سرکاری اداروں سے غیرملکی کارکنوں کے ناموں کی فہرست طلب کی گئی ہے۔