کابل …افغانستان میں خودکش بم دھماکے میں12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب کابل میں افغان علماءکونسل کا اجلاس جاری تھا۔ اجلاس میں دہشت گردی کی مذمت اور لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی گئی۔افغان وزرات داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھما کہ اجلاس کے اختتام پر اس وقت ہوا جب علمائے کرام کی اکثریت جا چکی تھی۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ 2 ہزار سے زائد علما ءو مشائخ نے اجلاس میں افغانستان میں حکومت کے خلاف جاری جنگ کو غیر شرعی اور غیرآئینی قرار دیتے ہوئے حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کو شر پسند قرار دیا تھا۔ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔