Site icon روزنامہ کشمیر لنک

رمضان پکوان میں پیش ہیں کھٹے میٹھے چنے

رمضان پکوان میں پیش ہیں مزیدار کھٹے میٹھے چنے بنانے کی ترکیب جو آپ کے افطار دسترخوان کی رونق میں تو اضافہ کرے گے لیکن ساتھ ہی ساتھ انہیں کھانے والے اپنی انگلیاں چاٹنے پر مجبور اور بنانے والے کی تعریف کئے بغیرنہ رہ پائیں گے۔
اجزا:
ابلے ہوئے کالے چنے (250 گرام)، ابلا ہوا آلو (ایک عدد)، تیل (ایک چوتھائی پیالی)، ثابت سفید زیرہ (ایک چائے کا چمچا)، کڑی پتے (20عدد)، ادرک لہسن کا آمیزہ (ایک چائے کا چمچا)، پسی ہوئی لال مرچ (ایک چائے کا چمچا)، نمک (ایک چائے کا چمچا)، املی کا گودا (ایک چوتھائی یا آدھی پیالی)، چینی (ایک چائے کا چمچا)، چاٹ مسالا (ایک چائے کا چمچا)، ہرا دھنیا (گارنش کے لیے)
ترکیب:
ایک فرائی پین میں تیل گرم کرکے ثابت سفید زیرہ، کڑی پتے اور ادرک لہسن کا آمیزہ ڈال کر تل لیں۔ اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ، نمک ، کالے چنے، املی کا گودا اور چینی اور چاٹ مسالا ڈال کر ملا لیں۔ اس کے بعد اس میں آلو ڈال کر ایک پیالی میں نکالیں۔ آخر میں اسے ہرے دھنیے سے گارنش کر کے دسترخوان پر رکھیں۔ لیجئے تیار ہیں مزید کھٹے میٹھے چنے جو بڑھائیں رونک آپ کے افطار دسترخوان کی۔

Exit mobile version