واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے لیے امریکا میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سے تعاون مانگ لیا۔امریکا میں مقیم پاکستانی برادری کے سرکردہ ارکان کے نام لکھے گئے خط میں علی جہانگیر صدیقی نے تارکین وطن کے تعاون سے بڑے اور دُور رس مقاصد کے حصول کے عزم کا اظہار کیا۔
علی جہانگیر صدیقی کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں بڑی بہتری کی گنجائش ہے۔اپنی ترجیحات کا تعین کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ انہوں نے پورے اعتماد کے ساتھ ذمہ داریوں کا چیلنج قبول کیا ہے اور ہم مل کر ہی مطلوبہ مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں وہ پاکستانی برادری پر بھروسہ کریں گے، جس نےامریکی قومی دھارے میں نمایاں اور اہم جگہ حاصل کرلی ہے۔