ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ،کانزفیسٹول میں بہت ڈر لگ رہا تھا، ریڈ کارپٹ پر چلنا نہیں آیا، مجھے نہیں معلوم ہورہا تھا کہ کہاں دیکھنا ہے اور کہاں نہیں دیکھنا۔
انشا اللہ بہت جلد ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں مزید کامیاب نظر آؤنگی،میں اپنے فینز اور چاہنے والوں کو بہت بڑی عیدی فلم کی شکل میں دے رہی ہوں۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنا پہلا تجربہ تھا، بہت ڈر لگ رہا تھا، ریڈ کارپٹ پر چلنا نہیں آیا، مجھے نہیں معلوم ہورہا تھا کہ کہاں دیکھنا ہے اور کہاں نہیں دیکھنا۔ ماہرہ خان نے کہا کہ اس بار آنیوالی فلم ’’سات دن محبت ان ‘‘میں لوگوں کو الگ ماہرہ خان نظر آئیگی۔ انہوں نے کہا مجھے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے پر بہت خوشی ہوتی ہے اورمیری خواہش ہے کہ پاکستان کا نام جتنا ہوسکے بلند کروں، پاکستان سے محبت کسی صورت میرے دل سے نہیں نکل سکتی