گوئٹے مالا سٹی: گوئٹے مالا میں فیوگو نامی آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہوگئی جبکہ 192 افراد لاپتہ ہیں۔واضح رہے کہ اتوار کو آتش فشاں پھٹنے سے راکھ اور دھویں کے بادل فضا میں 6.2 میل (10 کلومیٹر) تک گئے تھے، جس کے بعد ماہرین نے کہا تھا کہ مستقبل قریب میں مزید لاوا پھٹنے کے امکانات نہیں، تاہم منگل کو دوبارہ پھٹنے والے آتش فشاں نے سب کو حیران کردیا۔ مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے متاثرہ علاقہ دھول اور گرد سے اَٹ گیا اور ہر طرف تباہی کا منظر نظر آنے لگا۔انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقے میں ملبہ ہٹا کر لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ ہزاروں افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔