Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نقیب کیس: راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست پر فیصلہ مؤخر

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف اور ملزم کو بی کلاس دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔پولیس راؤ انوار کو بغیر ہتھکڑی لگائے عدالت لائی جس پر دوران سماعت نقیب اللہ کے وکیل نے اعتراض کیا۔اس پر عدالت نے کہا کہ دیگر مقدمات میں بھی سیاسی رہنما ہتھکڑیوں کے بغیر پیش ہوتے رہے ہیں، وسیم اختر، رؤف صدیقی اور ڈاکٹر عاصم بھی بغیر ہتھکڑیوں کے پیش ہوتے رہے ہیں۔
عدالت میں ملزم راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف اور ملزم کو بی کلاس دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس پر عدالت نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ مؤخر کردیا۔

Exit mobile version