Site icon روزنامہ کشمیر لنک

الیکشن 2018: مریم نواز کے مقابلے میں تحریک انصاف سے کون الیکشن لڑے گا ؟

صوبائی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کے چار حلقوں سے مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے مرکزی قائدین آمنے سامنے ہونگے اور ان حلقوں میں گھمسان کا رن پڑے گا
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنے والد کے آبائی حلقے این اے 125سے الیکشن میں حصّہ لیں گے ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کی یاسمین راشد سے ہوگا جو قبل ازیں2013کے انتخابات میں نواز شریف اور 2017کے ضمنی انتخابات میں بیگم کلثوم نوازسے اسی حلقے سے شکست کھا چکی ہیں ،اسی این اے 125سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند سے ان کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق سے ہوگا جو 2013کے انتخابات میں تحریک انصاف کے حامد خان کو شکست دے کر کامیاب ہو ئے تھے این اے 124میں بھی سخت مقابلے کی توقع ہے جہاں سابق وزیر اعلیٰ کے فرزند حمزہ شہباز الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں اسی حلقے میں ان کا مقابلہ پی ٹی آئی لاہور کے صدر ولید اقبال سے متوقع ہے ،اسی طرح این اے 131سے تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان مضبوط امیدا سمجھے جاتے ہیں مسلم لیگ (ن) اسی حلقے سے کشمیری برادری کے امیدوار خواجہ سلمان رفیق یا خواجہ احمد حسان کو میدان میں اتارنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Exit mobile version