Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سانحہ 12 مئی: لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا

کراچی: سانحہ 12 مئی کی ازسرنو تحقیقات کے سلسلے میں سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے لارجر بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھجوا دیا۔عدالت نے کیس میں معاونت کے لیے فیصل صدیقی اور شہباب سرکی ایڈووکیٹ کو عدالتی معاون مقرر کردیا جب کہ فاضل عدالت کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سانحہ 12 مئی کیس کی مزید کارروائی کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیں گے۔درخواست گزار اقبال کاظمی نے عدالت سے سانحہ 12 مئی کی ازسر نو تحقیقات کرانے کی استدعا کر رکھی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 12 مئی 2007 کو سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کا راستہ روکنے کے لیے کراچی میں دہشت گردی کی گئی۔درخواست میں سابق صدر پرویز مشرف، بانی ایم کیو ایم اور سابق مشیر داخلہ وسیم اختر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے حکم پر ایم کیو ایم نے کراچی میں قتل عام کیا اور دہشت گردی کے واقعات میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

Exit mobile version