Site icon روزنامہ کشمیر لنک

علاؤالدین مری بلوچستان اور پروفیسر حسن عسکری پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ مقرر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے پروفیسر حسن عسکری اور بلوچستان کے لیے علاؤالدین مری کے ناموں کا اعلان کردیا۔
نگران وزیراعلیٰ کے لیے پنجاب اور بلوچستان میں حزب اقتدار اور حزب مخالف میں فیصلہ نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس گیا تاہم آج الیکشن کمیشن حکام نے مشاورت کے بعد دونوں صوبوں کے نگران وزیراعلیٰ کے ناموں کا اعلان کیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چار نام الیکشن کمیشن کو بھیجے تھے، جن میں تحلیل شدہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈمرل (ر) ذکاء اللہ اور جسٹس (ر) سائر علی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پروفیسر حسن عسکری اور ایاز امیر کے نام شامل تھے۔اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران بھی شریک ہوئے۔

Exit mobile version