Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پانی کی قلت کا کیس: سپریم کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کو طلب کرلیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے راولپنڈی و اسلام آباد میں پانی کی قلت پر از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کو طلب کرلیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت کر رہے ہیں۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا وہ تمام لوگ موجود ہیں جن کے ٹیوب ویلز ہیں جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ 8 لوگ آج کمرہ عدالت میں موجود ہیں جن میں زمرد خان، ملک ابرار، شہزادہ خان، سجاول محبوب سمیت دیگر شامل ہیں۔ملک ابرار نے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ میرا نام ملک ابرار ہے میں سابق رکن قومی اسمبلی ہوں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ چھوڑیں آپ جو بھی ہیں مدعے پر آئیں جس پر ملک ابرار نے کہا کہ میرا کوئی ٹیوب ویل نہیں ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ٹھیک ہے ہم آپ کا بیان نوٹ کرلیتے ہیں، اگر آپ نے غلط بیانی کی تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

Exit mobile version