Site icon روزنامہ کشمیر لنک

دریائے نیلم میں ڈوبنے والے مزید ایک طالب علم کی لاش مل گئی

دریائے نیلم میں ڈوبنے والے مزید ایک طالب علم معظم کی لاش مل گئی۔ میت آج آبائی علاقے فیصل آباد پہنچائی جائے گی ۔
13مئی کو دریائے نیلم پرپل ٹوٹنے کے حادثہ میں 5طالب علم ڈوب گئے تھے جن میں سے3 کی لاشیں مل گئی تھیں جبکہ آج(جمعہ)کو فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مزید ایک طالب علم معظم کی لاش بھی مل گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق طالب علم معظم کی میت آج ان کے آبائی علاقے فیصل آباد پہنچائی جائے گی ۔واضح رہے کہ دریائے نیلم میں ڈوبنے والے طالب علم احمد کی لاش تاحال نہیں ملی ہے۔

Exit mobile version