Site icon روزنامہ کشمیر لنک

29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں: محکمہ موسمیات

کراچی: ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کو رات 12 بجے کے قریب ہوگی، 14 جون کی شام تک چاند کی عمر 19 گھنٹے تین منٹ ہوگی اور غروب آفتاب کے بعد 39 منٹ تک چاند نظر آنے کا وقت ہے۔
عبدالرشید نے بتایا کہ 14 جون کو مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور کراچی میں چاند کی عمر 19 گھنٹے 23 منٹ ہوگی لہٰذا 29 رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ دنوں محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند سے متعلق وزارت مذہبی امور کو بھی آگاہ کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ سائنسی لحاظ سے 29 رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

Exit mobile version