اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر چار تعطیلات کا اعلان کیا ہےاور اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 15 جون سے 18 جون یعنی جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کو عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔واضح رہے کہ سرکاری اعلان سے قبل سوشل میڈیا پر عیدالفطر کے حوالے سے جعلی نوٹیفکیشن بھی گردش کررہا تھا جس میں عید کی تعطیلات منگل یعنی 19 جون تک دکھائی گئی تھیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہےکہ 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کے کم امکانات ہیں۔