Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سعودی عرب میں خواتین کی موٹر سائیکل چلانے کی تیاریاں

سعودی عرب میں کار چلانے کی اجازت ملنے کے بعد اب خواتین سڑکوں پر موٹر سائیکلیں بھی دوڑانے کے لیے پُر عزم ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 جون سے خواتین پر گاڑی چلانے کی پابندی ختم ہونے والی ہے جس کے لیے سعودی خواتین کافی پُر جوش بھی دکھائی دے رہی ہیں بلکہ خواتین کا ایک گروہ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے موٹر سائیکل چلانا سیکھ رہی ہیں۔ جس کے لیے ریاض میں قائم ایک انسٹی ٹیوٹ میں خواتین نے موٹر سائیکل چلانے کی تربیت حاصل کرنے کے لیے داخلہ لے لیا ہے۔ موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دینے والے ادارے میں ایک درجن سے زیادہ خواتین موجود ہیں جو 24 جون کے بعد موٹر سائیکل دوڑانے کے لیے پُرعزم اور پُر جوش ہیں تاہم اس حوالے سےابھی قوانین واضح نہیں ہیں کہ کیا گاڑی چلانے کے ساتھ ساتھ خاتون موٹر سائیکلسٹ کو بھی سڑکوں پر آنے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔ واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی قدیم روایات کے برعکس خواتین کو بااختیار بنانے اور قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں جس سے خواتین کو کاروبار چلانے اور ملازمت کرنے کی مشروط اجازت حاصل ہو گئی ہے جب کے خواتین پر گاڑی چلانے کی پابندی کا بھی خاتمہ کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version