Site icon روزنامہ کشمیر لنک

امریکی صدر نے شمالی کورین جنرل سے مصافحہ کے بجائے سلیوٹ کرڈالا

شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی ویژن نے سلام اور مصافحے کے مناظر بھی نشر کیے
یہ عام سی بات تھی اور اس میں کوئی شرمندگی کی بات نہیں، ٹرمپ لورز
امریکی صدر ٹرمپ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور شمالی کورین جنرل سے مصافحہ کے بجائے سلیوٹ کر ڈالا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی ویژن نے امریکی ٹرمپ اور شمالی کوریا کے ایک جنرل کے درمیان سلام اور مصافحے کے مناظر نشر کیے تھے جس کے بعد امریکی میڈیا میں اس پر خاصی لے دے ہوئی۔اس مختصر ویڈیو کلپ میں ٹرمپ نے پہلے شمالی کوریا کے مسلح افواج کے وزیر نو کوان چول کی طرف مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھایا تاہم شمالی کوریا کے جنرل نے ہاتھ ملانے کے بجائے انہیں فوجی سلیوٹ کیا۔ اس پر ٹرمپ کے پاس بھی جوابی سلیوٹ کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔اس کے فوری بعد جنرل چول نے مصافحے کے لیے ٹرمپ کی جانب ہاتھ بڑھا دیا جس پر امریکی صدر یک دم بوکھلا گئے اور اس بوکھلاہٹ اور شرمندگی کو کیمروں کی آنکھ نے بھی محفوظ کر لیا۔اس حوالے سے ٹرمپ کے چاہنے والوں نے کہا کہ یہ عام سی بات تھی اور اس میں کوئی شرمندگی کی بات نہیں۔

Exit mobile version