Site icon روزنامہ کشمیر لنک

فیس بک پر نیا فیچر متعارف

دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کو زیادہ سے زیادہ اپنے دوستوں، اہل خانہ اور رشتہ داروں کی پوسٹس سے جوڑ کر رکھنے کی غرض سے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔
اگرچہ فیس بک نے اسی کام کے غرض سے پہلے ہی ماضی میں شیئر کی گئی پوسٹس کو دیکھنے کے لیے ’آن دس ڈے‘ نامی فیچر متعارف کرا رکھا ہے۔
تاہم اب فیس بک نے اسی فیچر سے ملتا جلتا ایک اور فیچر’میموریز‘ کے نام سے متعارف کرادیا۔
فیس بک کا یہ فیچر اگرچہ گزشتہ ایک سال سے صارفین کو کبھی کبھی اپنے ہوم پیچ پر نظر آتا تھا یا پھر ہر سہ ماہی یا ہر ماہ کے آخر میں فیس بک کی جانب سے اس فیچر کو صارفین کے ساتھ شیئر کیا جاتا تھا۔
تاہم اب اسے صارفین کی نیوز فیڈ میں ’آن دس ڈے‘ کی طرح فکس کردیا گیا ہے، اب صارف کسی وقت بھی اس فیچر کو کلک کرکے اپنی میموریز دیکھ سکیں گے۔
فوری طور پر اس فیچر کو تمام صارفین کے فیس بک پر شامل نہیں کیا گیا، تاہم جلد ہی یہ فیچر تمام صارفین کو اپنی نیوز فیڈ میں نظر آنے لگے گا۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ اپنی ذات اور اہل خانہ سے متعلق چیزوں سے جوڑنا ہے۔
یہ فیچر تقریبا ’آن دس ڈے‘ جیسا ہی ہے، تاہم اس نئے فیچر کے ذریعے سوشل ویب سائٹ صارفین کو ماضی میں پوسٹ کی گئی ایسی مثبت پوسٹس تک رسائی دینے کی کوشش کرے گی، جو صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

Exit mobile version