واسا نے مون سون کی تیاریاں شروع کر دیں۔ نئے تعینات ڈی ایم ڈی واسا نے ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ کیا۔
انتظامی امور، اور، درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ مون سون بارشوں اور مسائل سے نمٹنے کے لئے واسا تیار۔ ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر آپریشن اسلم خان نیازی نےچارج سنبھالنے کے بعد ڈسپوزل سٹیشنز کے دورے شروع کر دیئے۔ مون سون سے قبل لاہور کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے حکمت عملی مرتب کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ اسلم خان نیازی نے محمود بوٹی ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر پی اینڈ ای محمد تنویر اور ڈائریکٹر عزیز بھٹی ٹاؤن بابر حبیب بھی ہمراہ تھے۔ ڈی ایم ڈی واسا کو ڈسپوزل سٹیشن کی استعداد کار پر بریفنگ دی گئی۔ واسا حکام نے مشینری کا جائزہ بھی لیا۔ ڈی ایم ڈی واسا اسلم خان نیازی نے حکام کو مون سون سے قبل تمام مشینری دوباہ چیک کرنے کی ہدایت کی تاکہ بارشوں کے دوران شہر کو ڈوبنے سے بچایا جا سکے۔