Site icon روزنامہ کشمیر لنک

عیدالفطر کے بعد طالبان کی طرف سے کیا جانے والا سب سے بڑا حملہ.. 30 فوجی ہلاک

افغان طالبان نے ملک کے مغربی صوبے بادغیس میں ایک چوکی پر حملہ کر کے 30 افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔عیدالفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد طالبان کی طرف سے کیا جانے والا یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔برطانوی میڈیا نے صوبہ بادغیس کے گورنر غفور مالکزئی کے حوالے سے کہا ہے کہ طالبان نے بدھ کی صبح سکیورٹی فورسز کی دو چوکیوں پر حملہ کیا۔افغان عہدیداروں کے مطابق بڑی تعداد میں طالبان مختلف اطراف سے آئے اور کئی گھنٹوں کی لڑائی میں سکیورٹی فورسز کے 30 اہلکار مارے گئے۔عیدالفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی 17 جون کی رات ختم ہو گئی تھی۔اگرچہ صدر اشرف غنی نے اس جنگ بندی میں مزید 10 روز کی توسیع کا اعلان کیا تھا لیکن طالبان نے ان کی اس پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا تھا۔

Exit mobile version