Site icon روزنامہ کشمیر لنک

عام انتخابات: وزارت دفاع نے ساڑھے تین لاکھ فوجی اہلکار دینے کی حامی بھرلی

اسلام آباد: وزارت دفاع نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر عام انتخابات کے لیے پاک فوج کے ساڑھے 3 لاکھ اہلکار دینے کی حامی بھرلی۔ملک میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اور الیکشن میں سیکیورٹی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کو خط لکھ کر پاک فوج کے ساڑھے تین لاکھ اہلکاروں کی خدمات طلب کی تھیں۔
ذرائع کےمطابق وزارت دفاع نے الیکشن کمیشن کی درخواست کا غیر رسمی جواب دے دیا ہے جس میں عام انتخابات کے لیے ساڑھے تین لاکھ فوجی اہلکار دینے کی حامی بھرلی ہے اور اس کے لیے 2 برسوں کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے اہلکاروں کو بھی بلایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت دفاع نے تینوں مسلح افواج کے ریٹائرڈ فوجیوں کو الیکشن ڈیوٹیوں کے لیے طلب کرلیا ہے اور ریٹائرڈ جوانوں کےپاس بھی مکمل اختیارات ہوں گے۔

Exit mobile version