بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی کے حوالے سے کافی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں اور اب بالآخر دونوں کی شادی کی تاریخ منظرِعام پر آگئی ہے۔دپیکا اور رنویر رواں برس 10 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی کا مقام بنگلور ہوگا یا پھر انوشکا اور ویرات کی طرح شادی اٹلی میں ہوگی اور استقبالیہ تقریب بھارت میں ہوگی۔دپیکا اور رنویر اس شادی کو ‘پرفیکٹ ویڈنگ’ بنانا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شادی کی تاریخ سب تیاریوں کا آغاز کرنے کے بعد منظر عام پر آئی ہے۔
مداحوں کی جانب سے اسٹار جوڑی کی شادی کی تاریخ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔