Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نجی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنیگے

لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی اہلیہ ،بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنیگے
مظفرآباد وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نجی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ۔جہاں وہ لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی اہلیہ ،بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنیگے۔جمعرات کے روز ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی نے لیگی کارکنوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا ۔وزیراعظم اپنے دورے کے اخراجات ذاتی طور پر برداشت کررہے ہیں امکان ہے علی الصبح وہ وطن واپس پہنچ جائیں گے

Exit mobile version