نیویارک۔۔۔ امریکہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کا اعلان کیاہے۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے عزائم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔امریکہ ایسے میں انسانی حقوق کونسل سے نکل گیا جب عالمی سطح پر اس پر انسانی حقوق کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنے اور انسانی حقوق کو ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ امریکہ پر فلسطین، یمن،عراق، شام،افغانستان اور اسی طرح دنیا کے دوسرے ممالک میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے کے الزامات ہیں۔