چاہے جو کوئی بھی کشمیر کی حکمرانی پر مامور ہو اسکی تعیناتی کا مقصد صرف کشمیریوں کو قتل کرنا ہے
بھارتی میڈیا بالخصوص ٹی وی چینلز پروپیگنڈا مشینری کے طور پر استعمال کیے جارہے ہیں
جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے کشمیر میں جاری قتل و غارتگری اور جبر و تشدد کو بھارتی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر ایک پولیس ریاست ہے جہاں انسانوں کا خون بہانا ایک معمول ہے اور چاہے جو کوئی بھی کشمیر کی حکمرانی پر مامور ہو اسکی تعیناتی صرف اور صرف کشمیریوں کو قتل کرنے ،زخمی کردینے اور ٹارگٹ کرنے کیلئے ہی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کشمیر کی حکمرانی کے حوالے سے ایک ڈرامہ رچا یاگیا اور یہاں گورنر کی حکمرانی قائم کردی گئی ۔ یاسین ملک نے کہا کہ یہ نورا کشتی بھی دراصل ایک اچھی طرح رچی گئی حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ مذید کشمیریوں کو قتل کیا جائے،کشمیریوں کو مذید تکالیف کے اندر ڈالا جاسکے اور انہیں ظلم و جبر سے خوف زدہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب بھارت کا بدترین میڈیا خاص طور پر ٹی وی چینلز کو ایک پروپیگنڈا مشینری کے طور پر استعمال میں لاتے ہوئے اس سرکاری دہشت گردی کو جائز ٹھہرانے کا کام کررہے ہیں۔ فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ آج بھی سری گفوارہ اسلام آباد میں معصوم کشمیریوں پر بے دریغ گولیاں برسائی گئیں ہیں جس کے نتیجے میںایک عام شہری شہید جبکہ اسکی بیوی سمیت درجنوں دوسرے زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی جوان کشمیری دائود احمد سلفی، محمد اشرف یتو، ماجد منظور ڈار اور عادل حسن شامل ہیں،جاں بحق ہوئے ۔