Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ممالک کیلئے اپنا دروازہ کھولنا ہماری ترقی کا راز ہے ،چینی صدر

بیجنگ۔۔۔چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے گلوبل سی ای او کونسل کی خصوصی گول میز سمٹ میں شریک مشہور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندوں سے بیجنگ میں ملاقات کی۔امریکہ ، برطانیہ ، فرانس ، جرمنی اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ایگزیکٹوز نے موجودہ گول میز سمٹ کے موضوع ” کھلے پن ، تعاون اور جیت ” کے حوالے سے تخلیق ،ماحول دوست ترقی اور عالمی انتظام و انصرام کے حوالے سے اپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ چین میں اصلاحات اور اوپن پالیسی کے نفاذ کے بعد گزشتہ 40 برسوں میں ملٹی نیشنل کمپنیوں نے چین کے ساتھ قریبی کاروباری روابط قائم کیے ہیں۔ آپ تمام چین میں اصلاحات اور اوپن پالیسی کے گواہ اور شراکت دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40 برسوں میں چین میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ چین کی معیشت تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے معیار کے مطابق 70 کروڑ افراد کو غربت سے چھٹکارا دلایا گیا ہے۔مستقبل کا ذکر کرتے ہوئے چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دیگر ممالک کیلئے اپنا دروازہ کھولنا ہی ایک ملک کی ترقی کا راز ہے۔

Exit mobile version