Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مد مقابل ن لیگی امید وار کی گرفتاری ،چوہدری نثار کا دبنگ اعلان

چوہدری نثار نے اپنے مخالف ن لیگی امیدوار راجہ قمرالاسلام کی گرفتاری کو قابل مذمت قرار دے دیا۔
سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہایسے اقدام سے الیکشن متنازع ہو سکتا ہے،نیب کا ایک امیدوارکو گرفتار کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن نے راجہ قمر الاسلام کو این اے 59 سے چوہدری نثار کے خلاف ٹکٹ جاری کر تھا نیب ترجمان کے مطابق راجہ قمر الاسلام پر ایک ارب روپے کے گھپلوں کا الزام ہے۔تاہم چوہدری نثار نے اپنے مخالف ن لیگی امیدوار راجہ قمرالاسلام کی گرفتاری کو قابل مذمت قرار دے دیا۔سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہایسے اقدام سے الیکشن متنازع ہو سکتا ہے،نیب کا ایک امیدوارکو گرفتار کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے پر نیب کا اقدام قابل مذمت ہے۔

Exit mobile version