ٹہلنے سے بلڈ پریشر کو کم کیا جاسکتا ہے
ایک حالیہ مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ چند منٹ کی ہلکی جسمانی ورزش سے ذیابطیس کے مریضوں میں بلڈ پریشر کو کم کیا جاسکتا ہے۔مطالعے کے مصنف برونون کنگویل کے مطابق ان کے تحقیق کے دوران انہوں نے مشاہدہ کیا کہ ٹہلنے یا ہلکی ورزش کرنے سے لوگوں کو بلڈ پریشر کم ہوا۔مطالعے میں خواتین اور مرد دونوں کو شامل کیا گیا جن کی اوسط عمر 62 تھی اور جو موٹاپے کا شکار تھے۔مطالعے میں شامل دو تہائی افراد اپنے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے ادویات کا استعمال کرتے تھے۔محقیقین نے دن کے مختلف حصوں میں ان افراد کا بلڈ پریشر چیک کیا جن سے ٹریڈ مل پر ہلکی چہل قدمی کروائی گئی جبکہ ان سے ہلکی ورزش بھی کروائی گئی۔محقیقین نے پایا کہ ٹہلنے سے بلڈ پریشر میں اوسطاً 10 پوائنٹ تک کمی واقع ہوئی جبکہ ورزش سے 12 پوائنٹ تک گرے۔کنگویل کا مزید کہنا تھا کہ اس تحقیق کا مقصد لوگوں کو مکمل ورزش سے دور کرنا نہیں بلکہ اس بات کی نشاندہی کرنا ہے کہ ہلکی ورزش بیٹھے رہنے سے بہتر ہے۔