Site icon روزنامہ کشمیر لنک

الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھ رہے ہیں: سابق وزیراعظم شاہد خاقان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ قمرالاسلام کی گرفتاری بدقسمتی کی بات ہے اور اس طرح الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی کی ایپلٹ ٹریبونل میں سماعت کے سلسلے میں پیش ہوئے جہاں ٹریبونل نے ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ٹریبونل کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے اور پاکستان کے لیے کام کیا، کبھی کسی آمر کا ساتھ نہیں دیا اور پارٹی سے وفاداری نہیں بدلی۔انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ حلقے کے عوام نے کرنا ہے، ہم بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے اور یقین ہےکہ (ن) لیگ کامیاب ہوگی۔(ن) لیگ کے امیدوار قمرالاسلام کی گرفتاری پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی گرفتاری بدقسمتی کی بات ہے، جس سے کبھی تفتیش نہیں ہوئی، کچھ پوچھا نہیں گیا اسے اچانک گرفتار کرنا افسوسناک ہے، نیب سے گزارش ہے قمرالاسلام کو فوری رہا کیا جائے تاکہ وہ الیکشن میں حصہ لے سکیں۔

Exit mobile version