Site icon روزنامہ کشمیر لنک

روسی سائنسدان ایشربیلی 'پہلی خلائی سلطنت' کے سربراہ منتخب

ویانا: روسی سائنسدان ایشربیلی پہلی خلائی سلطنت یعنی اسپیس کنگڈم آف ایسگارڈیا (space kingdom of Asgardia) کے سربراہ منتخب ہوگئے۔
اس حوالے سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد کی گئی ایک خصوصی تقریب میں تقریباً 200 روسی ارب پتی کاروباری شخصیات اور سائنسدانوں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران سائنسدان ایشربیلی نے 5 سال کے لیے پہلی خلائی سلطنت ‘اسپیس کنگڈم آف ایسگارڈیا’ کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھایا اور ذمہ داریاں سنبھال لیں۔اس موقع پر ایشر بیلی نے کہا کہ وہ زمین کے مختلف ملکوں سے سفارتی تعلقات قائم کریں گے اور اقوام متحدہ کی رکنیت کے لیے بھی درخواست دیں گے۔ایشر بیلی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تباہی سے بچنے کے لیے یہ خلائی ریاست صرف ایک میدان اور ہتھیار کے طور پر کام کرے گی۔
واضح رہے کہ اس سلطنت کا رکن ان انسانوں کو بنایا جائے گا، جو تخلیقی صلاحیتیں رکھتے ہوں گے اور ایشر بیلی کا خیال ہے کہ دنیا کے صرف 2 فیصد یعنی پوری دنیا میں صرف 150 کروڑ افراد ہی اس کی رکنیت کی شرائط پر پورا اترسکتے ہیں۔

Exit mobile version