اسکائپ، فیس بک اور دیگر ایپس کی طرح انسٹاگرام پر بھی اب گروپ ویڈیو چیٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔انسٹاگرام نیا گروپ ویڈیو چیٹ فیچر آج سے متعارف کر رہا ہے جس میں بیک وقت 4 لوگ ویڈیو چیٹ کرسکیں گے۔
گروپ ویڈیو فیچر بھی ڈائریکٹ میسج کے سیکشن میں موجود ہوگا جہاں سے ویڈیو گروپ کال کی جا سکے گی۔اس فیچر میں اضافی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس کے تحت دوران چیٹ با آسانی تصاویر اور اسٹوریز پوسٹ کی جا سکتی ہے یا پھر انسٹا فیڈز بھی براؤز کی جا سکتی ہے۔ فی الحال یہ فیچر آزمائشی طور پر چند صارفین کے لیے جاری کیا گیا جب کہ ممکن ہے کہ کل تک اسے تمام صارفین استعمال کرسکیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انسٹاگرام نے یوٹیوب ویڈیو ایپ کو مات دینے کے لیے آئی جی ٹی وی فیچر بھی متعارف کیا تھا جس کے تحت صارفین انسٹاگرام پر اپنا ویڈیو چینل بنا سکتے ہیں۔