اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی حاضری سے مزید ایک دن استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔
دوسری جانب مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے بھی آج سے حتمی دلائل کا سلسلہ شروع کردیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔