کولمبیا:کینیڈا کے شہری ونسٹن بلیک مور کی ایک یا دو نہیں بلکہ 24 بیویاں اور 149 بچے ہیں، یہی وجہ ہے کہ زیادہ بیویاں رکھنے پر عدالت نے انہیں گھر میں ہی 6 ماہ تک نظربندی کی سزا سنا دی۔سپریم کورٹ آف برٹش کولمبیا نے ایک سے زائد بیویاں رکھنے کے جرم میں دو افراد کو گھر میں نظربند رہنے کی سزا سنائی ہے، جن میں کینیڈا کے ونسٹن بلیک مور اور جیمز اولڈر شامل ہیں۔
ونسٹن بلیک مور کو 24 بیویاں رکھنے کی وجہ سے 6 ماہ تک جبکہ جیمز اولڈر کو 5 بیویاں رکھنے کے جرم میں 3 ماہ تک گھر میں نظر بند رہنے کی سزا سنائی گئی ہے۔سپریم کورٹ آف برٹش کولمبیا کے جسٹس شیری این ڈونگن کا کہنا تھا کہ جب یہ دونوں مرد سخت محنت کریں گے اور قانون کو مانیں گے، تب ہی ان کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔