Site icon روزنامہ کشمیر لنک

جاپان، شدید زلزلوں کے خطرات والے علاقوں کا نقشہ جاری

ٹوکیو۔۔۔ جاپان کے محکمہ موسمیات نے شدید زلزلے کے خطرات والے علاقوں کا نقشہ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ نئے نقشے میں دکھایا گیا ہے کہ ٹوکیو اور اس کے اِردگرد کے علاقے اور جاپان میں بحرالکاہل کے ساحل پر واقع شہروں کو آئندہ 30 سالوں میں شدید زلزلوں کا خطرہ درپیش ہے۔ یہ نقشہ 7 درجے شدت تک کے جاپانی زلزلہ پیما پر آئندہ 30 سالوں میں 6 یا اِس سے زیادہ شدت کے جھٹکے سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے ہر علاقے کو ظاہر کرتا ہے۔ نئے نقشے میں شمالی جزیرے ہوکّائیدو میں خطرے کے نمایاں اضافے کو دکھایا گیا ہے۔

Exit mobile version