Site icon روزنامہ کشمیر لنک

چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ اوپن کورٹ میں ججز کی تضحیک کریں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو حق حاصل ہے کہ وہ ہمارے خلاف قانونی فیصلوں کو کالعدم قرار دیں لیکن چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ اوپن کورٹ میں ججز کی تضحیک کریں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے دردمندانہ اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ انہیں حق حاصل ہے کہ وہ ہمارے خلاف قانونی فیصلوں کو کالعدم قرار دیں لیکن چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ اوپن کورٹ میں ججز کی تضحیک کریں وہ ہماری عزت نہیں کرینگے تو ہمیں بھی اپنے ادارے کے دفاع کے لئے جواب دینے کا حق ہے۔

Exit mobile version