Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سابق حکومت کے لاڈلے 23 بیورو کریٹس کے نام ای سی ایل میں شامل

لاہور: وزارت داخلہ کی جانب سے قومی احتساب بیورو کی ہدایت پر سابق حکومت کے منظور نظر 23 بیورو کریٹس کے نام ای سی ایل میں شامل کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جن افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں ان میں قائد اعظم سولر پارک کے سابق سی ای او اور موجودہ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ نجم شاہ، قائد اعظم سولر پارک کے سی ایف او راشد مجید بھی شامل ہیں۔ فہرست میں پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کے سید فرخ علی شاہ، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کے ہارون اشرف، سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کے سی ای اوعطا الحق اور سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان خان، سابق چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کمپنی محمد اسلم قاسمی، ارشاد احمد ممبر فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کمپنی کے نام شامل ہیں۔ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل دیگر افراد نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کمپنی کے میاں محمد لطیف، علی باجوہ اور محمد اسلم خان، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جمیل احمد، سی ایف او رانا محمد عارف، سابق سی ای او وسیم اجمل اور ایم ڈی خالد مجید، سی ای او نالج پارک خالد زمان، ایل ڈی اے سٹی کے ڈیولپمنٹ پارٹنرز ملک آصف، میاں طاہر جاوید، عبدالرشید احمد، شاہد شفیق اور عمران بھٹی کے نام شامل ہیں۔

Exit mobile version