Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ہاکی چیمپئنز ٹرافی: نگران حکومت نے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: نگران حکومت نے ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا نوٹس لے لیا۔بریڈا میں جاری چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں راؤنڈ لیگ کے آخری میچ میں بیلجیئم سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے ہاکی ٹیم کی خراب اور مایوس کن کارکردگی کانوٹس لے لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نگران حکومت نے ہاکی فیڈریشن کی20 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ بھی روک لی ہے جس کی منظوری سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دی تھی۔دوسری جانب اسپورٹس بورڈ نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن سےجواب طلب کرنےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کو بھارت سمیت ہالینڈ، بیلجیئم اور آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Exit mobile version