اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری بھجوادی گئی ہے جس میں پیٹرول 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال ہوگئی ہے۔
سمری میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 20 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 12روپے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل 10 روپے 50 پیسے مہنگا کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
رواں ماہ نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔