راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشن نے ملاقات کی اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشن جین پیری نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن مشن میں پاک کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن مشن کے لیےسب سے زیادہ فوج فراہم کرنے والا ملک ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے عالمی امن اور امن مشن کے لیے کردارادا کرتا رہے گا۔