Site icon روزنامہ کشمیر لنک

العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی واجد ضیاء پر جرح

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، جہاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء پر جرح کی، جس کے بعد سماعت کل (4 جولائی) تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔احتساب عدالت نے 29 جون کو ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو آج طلب کیا تھا۔آج سماعت کے دوران واجد ضیاء نے کہا کہ آہلی اسٹیل کمپنی کے پروفیشنل لائسنس کے مطابق عبد الرشید آہلی اور طارق شفیع شراکت دار تھے اور جے آئی رپورٹ کے والیم 3 کے صفحہ 70 پر اس لائسنس کی عربی زبان میں ایک کاپی موجود ہے، جس کی ترجمہ شدہ کاپی صفحہ 87 اور 88 پر موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ دستاویز کا ترجمہ احمد بدران نے کیا اور جے آئی ٹی نے ان سے رابطے کی کوئی کوشش نہیں کی۔

Exit mobile version