Site icon روزنامہ کشمیر لنک

راے شماری کرواکر کشمیریوں کو اپنا مستقبل چننے کا حق دینا چاہیے شبیر احمد ڈار

اقوام متحدہ کی قرادادیں ہی مسلہ کشمیر کا اصل ا حل پیش کرتی ہیں
مسلم کانفرنس کے چیر مین شبیر احمد ڈار کی سری نگر میں بات چیت
سری نگر مسلم کانفرنس کے چیر مین شبیر احمد ڈار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے حاجن ۔پلوامہ اور دوسرے علاقوں میں تلاشیوں اور کریکڑاونوں کے بیانے لوگوں کی زندگیوں کو مشکل بنا رکھا ہے روز ان علاقوں میں خانہ تلاشیوں کے بہانے لوگوں کو گھروں سے باہر نکالا جاتا ہے جن میں بزرگ ۔بچے اور خواتین بھی ہوتی ہیں دن بر انہیں گھروں سے باہر رکھکر ایک تو انہیں زہنی عزاب میں ڑالا جاتا ہے دوسرا گھروں کی توڑ پھوڑ اور سامان کو تہس نہس کرنا ایک معمول بن چکا ہے خصوصااگر گھر کسی حریت پسند کا ہو جیسے پلوامہ مین زینت الاسلام اور دوسرے حریت پسندوں کے گھروں کی توڈ پھوڈ کی گی اور کوشش کی گی کہ انکے گھر والوں کو زہنی ازیت اور جسمانی ازیت میں مبتلا رکھکر انکے آزادی پسند بچوں کو خوفزدہ کیا جاے ۔ بھارت ایسی حرکتوں سے دنیا کے سامنے اب نام نہاد جمہوریت کے بجاے جمہوری اور انسانی حقوق کو پامال کرنے والا ملک بن کر اپنی اصلی شکل میں سامنے آرہا ہے سنگی جماعتوں بجرنگ دل اور ویشو ہندو پریشد آر ایس ایس کو جن کے حکم سے کشمیر میں حکومتی نظام چلایا جا رہا ہے اب امریکہ نے حقاق کا اعتراف کرتے ہوے انہیں دہشت گرد قرار دیا ۔ بھارت کو انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے اور خواتین کے تحفظ میں ناکامی اور انکے لے خطرناک ملک قرار دیتے ہویے اقوام متحدہ نے انکا اصلی چہرہ دنیا کے سامے لایا ہے بھارت کو اب سفارتی سطح پر جن تلخ حقیقتقں کا سامنا کر نا ہوگا وہ انکے تکبر اور غرور کیلے سم قاتل ثابت ہوگا ۔اب بھارت کو اگر بینالاقوامی سطح پر الگ تھلگ ہونے سے بچنا ہے تو انہیں کشمیریوں کے ساتھ اپنے کے گے وعدوں کے احترام میں راے شماری کرواکر کشمیریوں کو اپنا مستقبل چننے کا حق دینا چاہیے۔ دوسرا بینالقوامی قرادادیں کی عمل آدری بھی اس مسلے کا حل پیش کرتی ہیں

Exit mobile version