Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ہواوے کمپنی رواں سال گیمنگ فون متعارف کرائے گی‎

ہواوے کمپنی نے اپنے اسمارٹ فون لائن اپ میں نئے اضافے کا اعلان کیا ہے اور کمپنی کے کنزیومر بزنس پریذیڈنٹ جم ژو نے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کمپنی گیمنگ فون بنانے پر کام کر رہی ہے اور اس فون کو رواں سال ریلیز کر دیا جائے گا۔فون سے متعلق تفصیلات تو جاری نہیں کی گئی البتہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس فون میں ہواوے کی جی پی یو ٹربو ٹیکنالوجی دی جائیگی جسکی مدد سے ڈیوائس کی پرفارمنس 60 فیصد بہتر اور پاور یوز 30 فیصد کم ہو گا۔ واضح رہے کہ اس وقت مارکیٹ میں ریزر اور اسوس کمپنی کے گیمنگ فون مشہور ہیں اور ہواوے کے گیمنگ فون کا ان اسمارٹ فونز سے سخت مقابلہ متوقع ہے۔

Exit mobile version