Site icon روزنامہ کشمیر لنک

'پازیٹو پاکستان' تصویری مقابلے میں پاکستانیوں کی بھرپور انداز میں شرکت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے زیرِ اہتمام ٹوئٹر پر ‘پازیٹو پاکستان’ تصویری مقابلے میں پاکستانیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کرکے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ کے ذریعے گزشتہ ماہ 23 جون کو اس مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا، ’ آئیے، ایک سرگرمی کا آغاز کرتے ہیں، سب پاکستان کی مثبت تصویر پوسٹ کریں اور 3 بہترین تصاویر کو انعام سے نوازا جائے گا‘۔میجر جنرل آصف غفور نے اپنے پیغام میں واضح کیا تھا کہ ’سیاست یا نفرت پر مبنی پوسٹس کو مسترد کردیا جائے گا‘۔اس مقابلے کے لیے لوگوں نے ٹوئٹر پر #PositivePakistan کے ہیش ٹیگ کے ساتھ تصاویر بھیجیں، جو 30 جون تک جاری رہا۔مقابلے میں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں نے پاک فوج سے محبت، سول سوسائٹی، پولیس اور پاکستان کے خوبصورت مناظر کی تصاویر بھیجیں۔تصویری مقابلے کے لیے کُل 4 ہزار 433 تصویریں بھیجی گئیں، جن میں سے 3 بہترین تصاویر انعام کی حقدار بنیں جبکہ 400 تصاویر کو مسترد کردیا گیا۔آئی ایس پی آر ترجمان نے اس تصاویری مقابلے کے نتائج اور انعامات کی تفصیلات بھی اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے شیئر کیں۔

Exit mobile version