نیویارک….. کنکارڈ سے تین گنا تیزپرواز کرنے والے طیارے کی تفصیلات ظاہر کی گئی ہیں۔ یہ طیارہ 400میل فی گھنٹے کی رفتار سے پرواز کریگا۔ بوئنگ کا یہ طیارہ 95ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کیا کریگا جہاں ہوا انتہائی ہلکی ہوتی ہے اگرچہ یہ کم سے کم 20سال بعد ہی پرواز کے قابل ہوگا۔ ابھی اسکی تیاری جاری ہے۔ طیارے کا ابھی نام نہیں رکھا گیا ہے۔ تفصیلات امریکن انسٹی ٹیوٹ آف ایروناٹکس ایوی ایشن کی کانفرنس میں بتائی گئیں جو اٹلانٹا میں ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ کنکارڈ طیارے کی رفتار 1300میل فی گھنٹہ تھی اور اسکی آخری پرواز 2003ء میں بند ہوگئی تھی۔ ایئر برس A380کو لندن سے نیویارک تک کے سفر میں 8گھنٹے لگتے ہیں جبکہ اسکی رفتار630میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔ نیا طیارہ یہ سفر صرف 2گھنٹے میں کیا کریگا۔